Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • فرانس: پرتشدد مظاہرے، پولیس نے کسانوں کو بھی نہیں چھوڑا

فرانس میں اس بار کسان سڑکوں پر نکل آئے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز فرانس کے مون دو مارسان، لیون، نیم اور متعدد دیگر شہروں میں کسانوں نے مظاہرے کئے اور معاشی حالات اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ 
 کسان یونینوں کی اپیل پر کئے جانے والے ان مظاہروں کے دوران کسانوں نے ذمہ دار سرکاری اداروں کا راستہ بند اور ان عمارتوں کے سامنے گھاس بھوسے کا ڈھیر لگا دیا۔ 
 فرانسیسی کسان، پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے تاہم انہیں پولیس کے پرتشدد رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولوں کی بوچھاڑ کردی اور احتجاج کو تشدد کی جانب کھینچ دیا۔ 
عینی شاہدین کے مطابق، پولیس حکام نے بڑے پیمانے پر مسلح اہلکاروں کو تعینات کرکے کسانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش بھی کی۔ 

ٹیگس