Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

برطانیہ میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں نے آواز بلند کرنا شروع کردی ہے

سحر نیوز/ دنیا: لندن سے ہمارے نمائندے کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی مدافع ایک تنظیم نے برطانیہ میں صنف نازک پر بڑھتے ہوئے حملے اور جنسی زیادتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت و عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خطرناک صورتحال کا تدارک کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

برطانوی میڈیا نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ فلیپس ولیم نامی ایک اڑتالیس سالہ شخص نے ایک نوجوان لڑکی کو اغوا اور اس کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر شہر کے بارے میں کھیت میں لے گیا اور اس کے ہاتھ باندھ کر اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پچھلے ہفتے برطانیہ کی لیبر پارٹی میں داخلہ امور کی وزارت کے کاموں پرنگرانی کرنے والے شعبے کے سربراہ ایوٹ کوپر نے ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اسی طرح پولیس اور عدلیہ کی ناقص کارکردگی کی ایک ہولناک رپورٹ پیش کی ۔ لیبرپارٹی کے عہدیدار کوپر نے کہا کہ اس وقت روزانہ تین سو خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے دو سو واقعات کی رپورٹ ہوتی ہے اور صرف تین افراد کو ہی سزا مل پاتی ہے۔

ٹیگس