امریکہ، کورونا میں ہزاروں لوگ اب بھی مبتلا اور مر رہے ہیں
کورونا وائرس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ میں سات ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا اور نوے شہریوں کی جان لے لی۔
سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، کورونا میں مبتلا ہونے اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ اس وقت امریکہ عالمی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت تک مجموعی طور پر امریکہ کی ایک تہائی آبادی یعنی دس کروڑ سے زیادہ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، امریکی اسپتالوں میں کورونا میں مبتلا بیماروں کے داخلے کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر بائیڈن، وسیع ویکسینیشن اور کورونا وائرس کو ختم کرنے کا وعدہ دیکر اقتدار سنبھالنے میں کامیاب ہوئے تھے جس پر عمل کرنے میں انہیں اس وقت تک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پھیلنے کے بعد نام نہاد ترقی یافتہ ممالک میں اس بیماری میں مبتلا ہونے اور مرنے والوں کی بڑی تعداد نے، ان ممالک کے صحت کے نظام اور انتظام پر سوالیہ نشان اٹھتا جا رہا ہے۔