Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کے ساتھ ساتھ طوفان کی تباہی، ہزاروں پروازیں منسوخ

موسم سرما کےطوفان کے باعث مشی گن میں ایک فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں جہاں کورونا نے تباہی مچائی ہے وہیں موسم سرما کے طوفان سے 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 15 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔

نیویارک، وسکونسن، الی نوائے، انڈیانا اور مشی گن میں 9 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروبار کی بجلی منقطع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک الگ سسٹم کے باعث کیلی فورنیا میں غیرمعمولی موسم کا سامنا ہے جہاں بیشتر علاقے تیز ہواؤں اور موسم سرما کےطوفان کی وارننگ کے زیر اثر ہیں ۔

دوسری جانب اوہائیو ویلی اور جنوبی حصے میں گرمی کی شدت سے نیا رکارڈ بننے کا امکان ہے۔

در ایں اثناء امریکہ میں کورونا سے  ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کورونا میں مبتلا ہونے اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ اس وقت امریکہ عالمی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت تک مجموعی طور پر امریکہ کی ایک تہائی آبادی یعنی دس کروڑ سے زیادہ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، امریکی اسپتالوں میں کورونا میں مبتلا بیماروں کے داخلے کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس