Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • ماسکو کو مختلف نوعیت کے دشمنوں کا سامنا ہے: میدودف

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب صدر دیمیتری میدودف نے کہا ہے کہ ماسکو کو ایک بار پھر مختلف قسم کے دشمنوں کے ایک اتحاد بلکہ سلطنت کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: دیمیتری میدودف نے کہا کہ روس کے خلاف اس اتحاد میں امریکہ، یورپ اور یوکرین کے نئو نازی بھی شامل ہیں اور پچاس مختلف ممالک کی سفید فام نسل پرست اقلیتیں بھی۔
گذشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ یوکرینی فوج ماسکو کے خلاف داعش کے دہشت گردوں کو بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس سے قبل ماسکو کی غیرملکی انٹیلی جنس نے  بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ روس سے مقابلے کے لئے دہشت گردوں کو بھرتی کر رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ امریکی عہدے داروں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر روس کو یوکرین میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
واشنگٹن دسیوں ارب ڈالر اور مختلف نوعیت کے جدید ہتھیار زیلینسکی کے حوالے کرکے اس جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا رہا ہے۔ امریکہ کی اس پالیسی کے نتیجے میں سب سے زیادہ یوکرین کے عوام ہی متاثر ہو رہے ہیں۔  

ٹیگس