Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانیوں کے لئے خوشخبری، جرمنی کا راستہ کھلا

جرمن حکومت اپنے ملک میں خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہر اور پیشہ ور کارکنوں کی شدید کمی سے نمٹنے کے لیے ان ملازمین کی ہندوستان سے نقل مکانی میں سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمنی کے این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ جرمنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سمیت ماہر کارکنوں کی اشد ضرورت کا احساس کررہا ہے، اپنے حالیہ دورہ بنگلور کے دوران، جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے ہندوستان کے ٹیکنالوجی میٹروپولیس کے دورے کے دوران مقامی پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ جرمنی میں ملازمت کریں اور اس طرح برلن بھی روس پر ہندوستان کا انحصار کم کرنا چاہتا ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شلٹز، ہندوستان سے خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر سے ماہر کارکنوں کی امیگریشن کو نمایاں طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔

جرمن چانسلر نے اس ہندوستانی ٹیکنالوجی شہر کے دورے کے دوران کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ویزا کے اجراء کو آسان بنانا چاہتے ہیں، ہم پورے بیوروکریٹک عمل کو جدید بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بہت سے ماہر کارکنوں کی ضرورت ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر، منصوبوں کے مطابق، ہندوستانی شہریوں کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جرمنی میں ماہرین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جرمنی آنا آسان ہونا چاہیے۔

جرمن چانسلر نے اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہندوستان سے آنے والے پیشہ ور افراد جرمن سے زیادہ انگریزی بولتے ہیں اور اس وجہ سے وہ دوسرے مقامات کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

ٹیگس