Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • نام نہاد سپر پاور امریکہ کی جیلوں میں ایک لاکھ 72 ہزار خواتین قیدی

امریکہ میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تامسن تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا شمار ان 10 بڑے ممالک میں ہوتا ہے کہ جو خواتین کیلئے نا امن شمار ہوتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جیلوں میں اس وقت ایک لاکھ 72 ہزار خواتین قیدی موجود ہیں اس طرح امریکہ دنیا بھر میں زیادہ خواتین قیدی رکھنے والے ملک میں بدل گیا ہے۔

امریکی جیلوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جیلوں کی ابتر صورتحال نے خواتین قیدیوں کو بڑے مسائل و مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ امریکی جیلوں میں قید خواتین کی تعداد میں 1980 سے 700 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ مرد قیدیوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دنیا میں قید خواتین کی کل آبادی کا ایک تہائی حصہ امریکہ میں ہے ۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ امریکہ میں قید خواتین کی تعداد میں سے دو تہائی سے زیادہ مائیں ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کے 18 سال سے کم عمر کے بچے ہیں، اس مسئلے نے ان کے  اہلخانہ کے افراد پر برس اثرات مرتب کئے ہیں۔

اس ملک کی جیلوں میں خواتین کو درپیش دیگر مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کے رہنے کی جگہوں سے سیکڑوں کلومیٹر دور قید ہیں جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک ایک دوسرے سے نہیں مل پاتی ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین کے مسائل دو گنا ہوتے ہیں۔

ٹیگس