Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموش کیوں ؟: روس کا سوال

امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر سے کوئی مناسب ردعمل سامنے نہیں آرہا ہے۔

اس بات کا اعلان اقوام متحدہ میں روسی مشن نے کیا ہے۔ روس کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کی جانب سے یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔ 
روس کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یورپ میں روسو فوبیا بھی پھیلایا جا رہا ہے اور اس بہانے مشرقی یورپ کے مختلف ممالک اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں روسی ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  

ٹیگس