Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • جرمنی؛ چرچ میں فائرنگ، متعدد ہلاک و زخمی

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں عیسائیوں کی ایک عبادتگاہ (چرچ) کے اندر ہوئی فائرنگ میں کم از کم تیرہ افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/دنیا: ایران پریس نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہیمبرگ شہر میں Jehovah's Witnesses یا شاہدان یہوہ گروہ کی ایک عبادتگاہ (چرچ) کے اندر یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے بھی کئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔جرمن پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت شہر کے آلسترڈورف علاقے میں وسیع آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے پیش آیا جس میں شاہدان یہوہ نامی عیسائی گروہ کے ایک مذہبی مقام کے اندر ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ بیلد نامی جرمن اخبار نے زخمیوں کی تعداد پچیس بتائی ہے۔

عبادتگاہ کے قریب کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ چرچ کے قریب نہ جائیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کے اس طرح سے فائرن کے واقعات شاذو نادر ہی رونما ہوتے ہیں تاہم گزشتہ دس دنوں کے دوران یہ ملک میں رونما والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ملک کے ایک مغربی علاقے برامش میں اک اسکول کے پاس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس