فرانس، میکرون کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
فرانس میں میکرون حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: بتایا جار ہا ہے کہ ریفائنریوں، ایئرپورٹ، یونیورسٹیوں اور پیرس اولمپک کے مقابلوں کے منصوبوں کے کارکنوں سمیت متعدد دیگر سرکاری اور غیرسرکاری مراکز اور کمپنیوں کا عملہ اس ملک گیر ہڑتال میں شامل ہے۔
فرانس کے شہریوں نے میکرون کے سوشل سیکیورٹی میں اصلاحات کے منصوبے پر سخت برہمی ظاہر کی ہے جس کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر باسٹھ سال سے بڑھا کر چونسٹھ سال کی جا رہی ہے۔
فرانس کے صدر کی جانب سے اصلاحات کے مسودے کو پارلیمان میں پیش ہونے سے پہلے ہی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن فرانس کے صدر عوام کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے اس منصوبے پر ہر حال میں عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں ۔