Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ؛ مکان کے اندر ماں اپنے دو بچوں کے ساتھ مردہ پائی گئی

برطانوی دارالحکومت لندن کے ایک مکان میں ایک ماں اپنے دو بچوں کے ہمراہ مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی میفیلڈ روڈ پر ایک مکان سے خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں ۔ خاتون کی عمر 47 سال اور بچوں کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں، ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کو اطلاع دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم مناسب وقت پر انجام دیا جائے گا۔

ایمبولینس سروس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں دوپہر 12.16 بجے مے فیلڈ روڈ پر ایک واقعے کی اطلاع کے لیے کال آئی،  ہم نے ایک فاسٹ رسپانس کار میں ایک ڈاکٹر اور دو رسپانس افسران کو جائے وقوعہ پر بھیجا تھا تاہم افسوس کی بات ہے کہ جائے وقوعہ پر تینوں افراد مردہ پائے گئے ۔ابھی تک ماں بیٹوں کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے اور تفتیشی افسر نے اسے ایک انتہائی افسوسناک معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان حالات کا تعین کر رہے ہیں جن کی وجہ سے یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

ٹیگس