Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے دفاعی بجٹ میں 5 ارب پونڈ کا اضافہ

برطانیہ آئندہ دو سال کے دوران اپنے دفاعی بجٹ میں پانچ ارب پونڈ کا اضافہ کرے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دوسال کے دوران وزارت دفاع کی مالی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے اس وزارت خانے کے بجٹ میں پانچ ارب پونڈ کا اضافہ کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی بجٹ میں یہ اضافہ، خالی گوداموں کو حساس نوعیت کے ہتھیاروں سے پر کرنے، ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری اور نئی آبدوزوں کی تیاری ک منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔
 اس بیان میں آیا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک نے طویل المدت منصوبہ بندی کے تحت جی ڈی پی سے حاصلہ آمدنی کا ڈھائی فیصد مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانیہ کے دفاعی بجٹ میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب برطانیہ نے جنگ یوکرین کے آغاز کے بعد سے روس مخالف موقف اپناتے ہوئے، کیف کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے جبکہ روس کے خلاف پابندیاں نافذ کرکے، ایک جانب جنگ اور کشیدگی کو ہوا دی ہے اور دوسری جانب خود بھی اقتصادی جمود کا شکار ہوگیا ہے۔
برطانیہ کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح میں گیارہ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت طویل کساد بازاری کے دور سے گزر رہا ہے۔

ٹیگس