Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • بحرالکاہل کو جنگ کے میدان میں تبدیل کر دیں گے: شمالی کوریا (ویڈیو)

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جزیرہ نمائے کوریا میں کل پیر کے روز سے شروع ہونے والی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ بحرالکاہل کو فائرنگ کے میدان میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

سیؤل کی فوج نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ امریکہ کی خصوصی فوج نے لکڑی کے چھرے کے عنوان سے خفیہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔ جن میں فرضی طور پر شمالی کوریا میں بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مشقیں بھی انجام دی گئی ہیں۔

جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ایسی حالت میں شروع ہوئی ہیں کہ ان فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور پیونگ یانگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں ایک طرح سے اعلان جنگ ہیں۔

گذشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اپنے ملک کی فوج کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ایک حقیقی جنگ کے لئے اپنی توانائی بڑھائیں اور خود کو آمادہ کریں۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہونے پر جنوبی کوریا کے عوام نے سیئول میں ملک کے صدر کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر امریکہ مخالف مظاہرہ کیا۔

ٹیگس