Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوز دینا مشرقی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث: چین

آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوز فراہم کرنے سے علاقے کا استحکام متاثر ہوگا۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوز دئے جانے سے علاقے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ ہوجائے گا جس سے پورے علاقے کا امن و امان و استحکام متاثر ہوگا۔ 

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے بحر الکاہل اور بحر ہند میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کا بہانے کے تحت آئندہ برسوں کے دوران آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن، آسٹریلیا کے وزیراعظم اینٹونی آلبانیز اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے آؤکس معاہدے کے تحت، گذشتہ روز امریکہ کے شہر سین ڈیئیگو میں ملاقات کی اور آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوز کے ضروری وسائل فروخت کرنے پر بات چیت کی۔ 

یاد رہے کہ آؤکس معاہدے کے تحت امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں اپنی مشترکہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ کریں گے۔

ٹیگس