روسی حکام کو آئیفون استعمال نہ کرنے کی ہدایت
روسی ایوان صدر نے روسی حکام سے کہا ہے کہ مغرب کی انٹلیجینس ایجنسیوں کی جاسوسی کی کارروائیوں سے بچنے کے لئے امریکی آئیفون موبائل کا استعمال بند کردیں
سحر نیوز/ دنیا:روسی ایوان صدر نے روسی حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمپنی ایپل کے بنے ہوئے آئیفون موبائل کا استعمال نہ کریں کیونکہ ان موبائل فونز میں مغرب کی انٹلیجینس ایجنسیاں دراندازی کرسکتی ہیں
روس کے نائب صدر سرگئی کرینکو نے کرملین میں ایک کانفرنس کے دوران ملک کی داخلہ پالیسی سے تعلق رکھنے والے محکموں کے عہدیداروں اور دیگر حکام سے کہا کہ وہ اپریل تک اپنے موبائل فون تبدیل کرلیں
انہوں نے کہا کہ آئیفون کے لئے اب ہرچیز ختم ہوچکی ہے یا تو اسے ہٹادیں یا پھر اپنے بچوں کو دے دیں
روس کے نائب صدر نے کہا کہ یہ کام مارچ کے اختتام تک ہوجانا چاہئے اورممکن ہے کہ کرملین مختلف آپشنز کے ساتھ نئے موبائل فونز آئیفون کی جگہ پر متعارف کرائے
واضح رہے کہ اس سے پہلے بہت سے ملکوں کے سربراہوں اور دنیا کی معروف شخصیات منجملہ ایمیزون کمپنی کے مالک اور اسی طرح فرانس کے صدر میکرون کے موبائل فون کو اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی آلے پگاسس کے ذریعے ہیک کیا جاچکا ہے