فلسطینی گروہوں کی صیہونیت مخالف کارروائیاں
فلسطینی مجاہدین نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران غرب اردن میں بیس صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دیں
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے خبردی ہے کہ فلسطینی گروہوں نے غرب اردن کے الگ الگ علاقوں میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینک کر ان کی جارحانہ کارروائیوں کا جواب دیا ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی گروہوں نے یہ کارروائیاں اریحا، بیت المقدس ، سلفیت ، جنین ، الخلیل ، رام اللہ ، نابلس اور طولکرم میں انجام دیں اور فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کا آمنے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے جنین کے مغرب میں واقع دوتان میں صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ۔اس درمیان فلسطینی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اب چین وسکون نہیں دیکھ سکے گی
عرین الاسود نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ تمہارا امن و چین جو اب چھن چکا ہے وہ کبھی بھی واپس نہیں آئے گا اور کوئی بھی چیز اب تمہیں تمہاری سیکورٹی نہیں لوٹا سکے گی جس کی تمہیں آرزو ہے۔