Mar ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • دنیا میں پانی کی قلت کے بحران پر انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پانی کی موجودہ صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے تمام ملکوں سے مشترکہ انتظامات سے متعلق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے نیویارک میں پانی کے بحران سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ پانی کے بے تحاشہ اور نادرست استعمال کی بنا پر انسانی حیات کے لئے خطرہ پیدا ہو رہا ہے اور کرہ ارض کی گرمی کی بدولت پانی کی بڑی مقدار بخارات میں تبدیل ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی پینے کے پانی تک دسترسی نہیں رکھتی اور اس آبادی میں سے نصف آبادی تو صاف پانی کے مراکز تک سے محروم ہے جبکہ تقریبا تین چوتھائی المیے پانی سے ہی متعلق ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انٹونیو گوترش نے پانی کو انسانی سرچشمہ حیات قرار دیتے ہوئے اس ذریعہ حیات تک انسان کی دسترسی اور اس سلسلے میں صحیح مشترکہ منصوبہ بندی اور ایک دوسرے کے ساتھ تمام ملکوں کے تعاون کی اپیل کی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ دنیا کے دو ارب لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

ٹیگس