Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ڈرون  آبدوز کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک ڈرون آبدوز کا تجربہ کیا ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے نے اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شمالی کوریا نے آج جمعہ کے دن ایک ڈرون آبدوز کا تجربہ کیا ہے جو اپنے ساتھ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

شمالی کوریا کا یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سےمشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون آبدوز پانی کے اندر 80 سے 150 میٹر گہرائی تک 59 گھنٹے تک کام کرتی رہی اور اس کے بعد اس نے غیر ایٹمی بم دھماکہ بھی کیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون آبدوز دشمن کے پانیوں میں گھس کر خفیہ طور پر اس کے حملہ آور بحری جنگی جہازوں اور بندوگاہوں کو نشانہ بنانے کے لئے استمعال کی جائے گی جو ایٹمی دھماکہ سے ایک بہت بڑی ریڈیوایکٹو لہر پیدا کرکے بحری جنگی جہازوں اور بندرگاہوں کو تباہ کر دے گی۔

اس مشق کی نگرانی کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے اس موقع پر کہا کہ یہ حملہ آور ایٹمی آبدوز کسی بھی ساحل اور بندرگاہ پر تعینات کی جا سکتی ہے اور اسے ایک کشتی کے ذریعے بھی آپریشن کےلئے لے جایا جا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا نے اس اعلان کے بعد کہا ہے وہ شمالی کوریا کے اس دعوے کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کسی ایٹمی دھماکے کے  ثبوت نہیں ملے ہيں۔

ٹیگس