Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • نیتن یاھو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری

صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور ہزاروں افراد نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں پھر مظاہرے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہفتے کی شب تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں تقریبا دولاکھ افراد شریک تھے۔ 
صیہونی حکومت کے بدعنوان وزیراعظم کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور گزشتہ رات ہونے والا مظاہرہ بارہواں ہفتہ وار مظاہرہ تھا۔
مظاہرین نیتن یاھو حکومت کی عدالتی اصلاحات کو عدلیہ کے خلاف بغاوت قرار دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اصلاحات کے نتیجے میں عدلیہ کے اختیارات کم اور مجریہ اور مقننہ کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی۔ 
نیتن یاھو کو رشوت ستانی اور مالی بدعنوانیوں کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نیتن یاھو من پسند اصلاحات کے ذریعے اپنے خلاف قائم مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ 

ٹیگس