Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی اخبار کا اعتراف، اسرائیل مشکلات کا ہے شکار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے صیہونی حکومت کی کابینہ کے انتہا پسند اقدامات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کو ایک گہری اندرونی نظریاتی اور ثقافتی کشمکش کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: بنیامن نتن یاہو کی کابینہ کے متنازعہ اور انتہا پسند اقدامات نیز اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کشیدہ صورت حال کے بعد امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی ختم ہوگئی ہے۔

امریکی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیل میں عدالتی نظام کو اسرائیلیوں کے درمیان ایک گہری نظریاتی اور ثقافتی جنگ سمجھا جاتا ہے جو عدالتی تبدیلیوں کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان مسلسل مظاہروں اور تنازعات کی شکل میں سامنے آ رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس وقت سیکولر کابینہ کے خواہشمندوں اور مذہبی انتہا پسند حکومت پر اصرار کرنے والوں کے درمیان گہری نظریاتی اور ثقافتی کشمکش کا سامنا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ  اسرائیل میں عدالتی تبدیلیوں کے ناقدین سپریم کورٹ کو یورپی - یہودی نسل کے اعتدال پسند سیکولر اشرافیہ کے آخری گڑھ کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی برسوں میں اسرائیل کی مختلف کابینہ کا انتظام سنھبالا ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب مذہبی یہودی، خاص طور پر الٹرا آرتھوڈوکس سپریم کورٹ کو اپنے قدامت پسند طرز زندگی کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ٹیگس