Mar ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

جرمنی میں ڈاکٹروں نے کام کاج کی ناگفتہ بہ صورت حال کے خلاف مختلف ریاستوں میں ہڑتال کی۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمن ڈاکٹروں کی جانب سے یہ احتجاجی ہڑتال جرمنی کی چھے ریاستوں میں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ، طبی خدمات کے لئے سہولیات کا فقدان اور طبی عملے کی اجرت کم ہونا بتائی گئی ہے۔ 

وردی سے موسوم جرمنی کی لیبر یونین نے بھی اجرت کے مسئلے پر تیسرے دور کے مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد بعض شعبوں میں نئی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل اسی سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے ملازمین نے بھی ہڑتال کی اور اجرت بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں مختلف شعبوں میں کی جانے والی ان ہڑتالوں کی وجہ سے حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ لیبر یونین نے اعلان کیا ہےکہ محنت کشوں کے حقوق پر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور انھیں نہایت کم اجرت میں کام کرنا پڑتا ہے۔ 

ٹیگس