Mar ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت جنگ کا اعتراف، امریکی اڈے پر ہوئے حملے میں 12 فوجی ہوئے زخمی

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی اڈوں پر حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

سحر نیوز / دنیا: امریکی وزارت جنگ نے خبر دی ہے کہ شام میں امریکی اڈوں پر مزاحمتی تنظیموں کے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 ہو

گئی ہے جن میں سے 6 افراد کو میزائلوں کے پھٹنے سے زخم آئے ہیں۔

امریکی وزارت جنگ کے ترجمان پوٹ رائیڈر نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ ایران کی حمایت کا دعویٰ کرنے والی مسلح تنظیموں کے حالیہ حملے میں 12

امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کے اندازے کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیموں کے خلاف حالیہ امریکی فضائی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی فضائی حملے میں مارے جانے والے آٹھ افراد ایرانی نہیں تھے بلکہ وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی

حمایت یافتہ تنظیموں میں سرگرم تھے۔

رائٹر نے دعویٰ کیا کہ پینٹاگون کو یقین ہے کہ شام میں امریکی افواج کے خلاف حملے آئی آر جی سی سے وابستہ تنظیموں نے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام میں امریکی افواج کی حمایت کے لیے مناسب فوجی اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ امریکیوں کو تناؤ کم کرنے پر راضی کیا جا سکے۔

اس سے قبل، ایک عراقی تنظیم الغالبوں بریگیڈ نے ایک بیان میں گزشتہ جمعرات کی سہ پہر مشرقی شام میں امریکی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس