Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں بڑھتا معاشی بحران

برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی کی بنا پر معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی کی بنا پر کروڑوں عام شہریوں کو معیار زندگی نیچے آنے اور بڑھتی معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور برطانوی عوام معاشی بحران کی بنا پر طبی سہولیات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔

برطانیہ میں پانی، بجلی، گیس، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے پیسے اور بل بڑھا دیئے گئے ہیں اور عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دسیوں ہزار ملازمین اور کارکنوں نیز مزدوروں نے حالیہ تیس برسوں کی ریکارڈ ہڑتال کی ہے۔ اگر چہ یورپ کے تقریبا تمام ملکوں کی صورت حال مہنگائی کی بنا پر شدید بحرانی بنی ہوئی ہے تاہم او ای سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی صورت حال پورے یورپ میں زیادہ بدتر ہے۔  

ٹیگس