یوکرین کو دئے جانے والے ہتھیار، برطانیہ کی سڑکوں پر استعمال ہو رہے ہیں
یوکرین بھیجے جانے والے ہتھیار، اسمگل ہوکر برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کی بیلسٹک انفارمیشن سروس نام کے ادارے کے سربراہ پال جیمز نے بتایا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو کچھ جرائم پیشہ گروہ برطانیہ لا رہے ہیں جس کے نتیجے میں برطانیہ میں خوفناک جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
پال جیمز کے مطابق، ان میں سے زیادہ تر وہ ہتھیار ہیں جو کیف نے یوکرین کے عام شہریوں کو فراہم کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانوی جریدے یورو ویکلی نے فروری میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران، دارالحکومت لندن میں گن کرائم کی شرح میں ڈھائی ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادھر برطانوی حکومت اپنی روس مخالف پالیسی کے پیش نظر یوکرین کی جانب اسلحے کا دریا بہا رہی ہے جس کے نتیجے میں جنگ یوکرین میں شدت آنے کے علاوہ، برطانوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور ذرائع ابلاغ، یوکرین کی جنگ کو مغربی دنیا اور ماسکو کے درمیان پراکسی وار قرار دے رہے ہیں ۔