Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کی حمایت میں اقوام متحدہ میں 2 قراردادوں کی منظوری

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین کی حمایت میں دو قراردادوں کی منظوری دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق پہلی قرارداد مقبوضہ فلسطینی علاقوں منجملہ مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کی مخالفت کے بارے میں تھی جس کی اڑتیس ملکوں نے ووٹ دے کر منظوری دی جبکہ چار ملکوں نے مخالفت کی اور پانچ ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری قرارداد فلسطینیوں کے مستقبل کے تعین کے بارے میں تھی جسے اکتالیس ملکوں کے ووٹوں سے منظوری دی گئی، تین ممالک نے مخالفت کی اور تین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں منظور کی جانے والی قراردادوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کی قدردانی کی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین اور خاصطور سے فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت میں اکثریت سے پانج قراردادیں پاس کی تھیں۔

اس قسم کی قراردادیں ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی جاتی ہیں جن کے لئے ایک سو ترانوے اراکین اپنے حق رائے کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹیگس