شاباک نے اپنی تعریف کے پل باندھ دیئے!
صیہونی حکومت کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک نے دعوی کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 200 مزاحمتی کارروائیوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے سربراہ نے سیکورٹی کشیدگی میں اضافے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ان کی زیر کمان فورسز نے 200 مزاحمتی کارروائیوں کو بے اثربنایا ہے۔
صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی ایجنسی شاباک کے سربراہ رونن بار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک اس سیکورٹی ایجنسی نے 200 سے زائد مزاحمتی کارروائیوں کو بے اثر کر دیا ہے جس میں فائرنگ، دھماکے اور یرغمال بنانے کی کارروائیاں شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹیکیلا نام سے جانی جانے والی کلنگ اینڈ کلیننگ اسکواڈ کو جاری آپریشن کو بے اثر کرنے کے لیے تقریباً 14 بار آپریشن کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔
عرب-48 ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے گزشتہ روز صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی موجودگی میں منعقد ہونے والی فسح کی تقریب میں دعویٰ کیا کہ ان کے زیر کمان ادارے نے اس سال 200 سے زائد مزاحمتی کارروائیوں کو بے اثر کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید "سکیورٹی کشیدگی میں اضافے" کے بارے میں خبردار کیا اور دعویٰ کیا کہ اس سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران، شاباک نے اس سال کے آغاز سے اب تک 150 شوٹنگ آپریشنز، 20 دھماکہ خیز کارروائیوں، گھات لگا کر حملے اور اغوا نیز کئی دیگر کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔