یوکرین جنگ میں گھی کا کام کر رہا امریکہ
امریکہ نے یوکرین کے لئے فوجی ٹریننگ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے لیے فوجی امداد کے نئے پیکج کی اطلاع دیتے ہوئے پینٹاگون نے روس کے خلاف لڑنے کے لیے یوکرینی فوج کی فوجی ٹریننگ اور تربیت کو بڑھانے کی اپنی آمادگی کی اطلاع دی ہے۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ وہ یوکرینی افواج کی تربیت میں توسیع کے لیے اس وقت سے تیار ہے جب واشنگٹن نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو 2.6 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
روسی چینل رشا ٹو ڈے نے اس حوالے سے لکھا ہے ایسے حالات میں کہ جب امریکہ "ابرامس" جنگی ٹینکز کو کیف پہنچانے میں تیزی لانا چاہتا ہے وہیں پینٹاگون نے یوکرین کو فوجی ٹریننگ دینے کو وسعت دینے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس ٹریننگ مختلف ہتھیاروں اور فوجی مشقوں پر توجہ مرکوز ہوگی۔
ایک اعلیٰ امریکی دفاعی اہلکار نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ 2.6 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے نئے منظور شدہ ہتھیاروں کے پیکج کے ساتھ واشنگٹن "مشترکہ ہتھیاروں اور آپریشنز" پر مبنی "امریکی قیادت میں ٹریننگ" کی وسعت کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔