Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے آبپاشی کے نیٹ ورک پر سائبر حملہ

بعض صیہونی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں زرعی اراضی کی آبپاشی کے نیٹ ورکس پر سائبر حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع "اپر جلیل" کے علاقے اور "عین خرود" بستی میں زرعی زمینوں کے آبپاشی کے نیٹ ورکس پر سائبر حملے کی اطلاع دی ہے۔

بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت کے آبپاشی کے نیٹ ورک پر حالیہ سائبر حملہ صور اور جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حالیہ حملے کے دوران لبنان کے آبپاشی نیٹ ورک کو پہنچنے والے نقصان کے جواب میں کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں بعض لبنانی ذرائع نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ الرشیدیہ کے قرب و جوار میں قاسمیہ راس العین کی آبپاشی کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی فضائی تصاویر شائع کی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے جمعے کی صبح لبنان پر حملے کے دوران لبنان کے "لیتانی ریور نیشنل پروجیکٹ" کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تاکہ اس دریا کے پانی کے بہاؤ کو مقبوضہ علاقوں کی جانب موڑا جا سکے۔

دریائے لیتانی جنوبی لبنان اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں رہائشی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس سائبر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس