Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت

برطانیہ میں ایک سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کی ایک تہائی کو نسلی برتاؤ اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: لندن کی سینٹ اینڈریوزاور مانچسٹر یونیورسٹیوں اور کنگ کالج کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں اقلیتی برادری کے ہر تین میں سے ایک سے زائد شخص کو نسلی امتیاز، زبانی طنز اور زدوکوب کا سانا کرنا پڑا ہے۔

یہ تحقیقات سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں جغرافیہ کے پروفیسر نیسا فینی کی قیادت میں کی گئی ہیں ۔ انھوں نے تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور برطانوی سماج انصاف سے بہت دور ہوتا جا رہا ہے۔

یہ سروے فروری سے اکتوبر دو ہزار اکیس تک کیا گیا تھا جس میں چودہ ہزار سے زائد افراد سے سوال کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں اس وقت ہر چھے میں سے ایک شخص کو پڑوسیوں کے نسل پرستانہ برتاؤ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انتیس فیصد قومی و اقلیتی لوگوں نے جواب میں کہا ہے کہ انھیں تعلیم اور نوکریوں میں بھی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

ٹیگس