Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین امریکہ کے لئے مصیبت بن گئے!

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ افغان مہاجرین جنہیں انخلا کے آپریشن کے دوران اس ملک سے منتقل کیا گیا تھا، ان کا رویہ اچھا نہیں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت خارجہ نے اس ملک میں آبادکاری کی تنظیموں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے دوران اس ملک میں منتقل ہونے والے بعض افغان شہریوں کے رویے کو نامناسب قرار دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ میں جو ابھی تک شائع نہیں ہوئی لیکن جس کے کچھ حصے منظر عام پر لائے گئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے انسپکٹر کا کہنا ہے کہ 72 ہزار افغان مہاجرین کی آباد کاری، امریکا میں پناہ گزینوں کی آبادکاری کی تنظیموں کے لیے سب سے بڑا چیلنج رہا ہے۔

فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں نے کچھ افغان مہاجرین سے بہت زیادہ توقعات اور نامناسب رویے کی شکایت کی ہے۔

 اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کی امریکی ثقافت اور اقدار سے ناواقفیت ان مہاجرین میں سے کچھ کے ساتھ نسل پرستانہ اور جنس پرستانہ رویہ اختیار کرنے کا باعث بنی۔

ان میں سے کچھ تنظیموں نے رپورٹ کیا کہ کچھ افغان شہری، خواتین ملازمین یا اقلیتی گروپوں کے ارکان کے ساتھ تعاون کرنے تک کو تیار نہیں تھے۔

ان تنظیموں کے بعض عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جو مہاجرین امریکی کیمپوں میں اپنے حالات سے ناخوش تھے، وہ ان تنظیموں کے ملازمین کو زبانی طور پر ہراساں کرتے تھے۔

 

ٹیگس