Apr ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں آتش زدگی کے واقعے میں 20 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں یہ آگ بھڑکی جس نے اکیس افراد کی جان لے لی جبکہ اسپتال سے اکہتر مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا کیا گیا۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن میں ایک بجے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق بعض مریضوں نے چادروں کی مدد سے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔

آتش زدگی کے اس واقعے کو حالیہ چند برسوں کے دوران بیجنگ میں پیش آنے والا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایک دو منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے سترہ افراد کی جان لے لی تھی۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے۔

ٹیگس