Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • فرانس: مظاہروں میں دھاتی برتن لانے پر پابندی

فرانس میں ریٹائرمنٹ کے متنازعہ قانون پر احتجاج کرنے والوں کے لیے مظاہروں میں برتن ، پتیلیاں اور توے وغیرہ لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس میں جاری مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت پولیس نے حکم جاری کیا ہے کہ اب مظاہرین اپنے احتجاجی مظاہروں میں پتیلیاں، توے اور برتن وغیرہ نہیں لا سکتے ہیں ۔ اس سے قبل فرانس کی پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے دھاتی برتن پولیس کے حوالے کر دیں اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر نشر ہوئی تھیں۔ 

فرانسیسی مظاہرین نے بظاہر اپنی صدائے احتجاج میکرون حکومت تک پہنچانے کے لیے پتیلیوں اور دھاتی برتنوں کا استعمال کیا تھا اور اب حکومت ان کی آواز کو دبانے کے لیے تمام دھاتی برتنوں کو ضبط کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شاید اس بحران کو ختم کر سکے۔

فرانس میں حالیہ مہینوں کے دوران میکرون حکومت کی جانب سے متنازعہ ریٹائرمنٹ بل پیش کیے جانے کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین پر تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

ٹیگس