Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • کیا رمضان المبارک کا اختتام، اسرائیل کے لئے خطرناک ہے؟

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی طاقت میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی چینل نے بتایا ہے کہ اسرائیل رمضان المبارک کے اختتام کے بعد ایک خطرناک دور کی تیاری کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے چینل-12 نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل رمضان المبارک کے اختتام کے بعد ایک پیچیدہ اور خطرناک دور کی تیاری کر رہا ہے۔

اس صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس، لبنان میں اپنی آپریشنل طاقت کو مضبوط بنا رہی ہے، جیسا کہ 2 ہفتے قبل پیش آیا جب 2 منٹ میں اس نے 38 راکٹ مقبوضہ علاقوں کی جانب فائر کیے ۔

صیہونی حکومت کے چینل-12 نے رپورٹ دی ہے کہ ماہ رمضان کے بعد غزہ پٹی میں تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار متعدد محاذوں کی حکمت عملی کو مضبوط کریں گے اور یہ مسئلہ کھیل کے اصولوں کو بدل دے گا۔

صیہونی نیٹ ورک نے بتایا کہ اسرائیل ایک پیچیدہ اور خطرناک دور کی تیاری کر رہا ہے جو بارود کے ڈھیر کو بھڑکا سکتا ہے۔ اسرائیل میں السنوار کی حالیہ تقریر کا گہرا تجزیہ کیا گیا اور یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ کھیل کے اصول بدل چکے ہیں اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان اتحاد کی حکمت عملی اب محض ایک نعرہ نہیں ہے۔

حال ہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزراء میں سے ایک اور غاصب حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سیکورٹی کے ادارے شاباک کے سابق سربراہ آوی دیختر نے صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل-12 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ السنوار دہشت گردانہ کارروائیوں کا ایک ہدف ہیں جسے اسرائیلی حکومت انجام دے سکتی ہے۔

ٹیگس