Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر سائبر حملوں میں 137 فیصد اضافہ

سائبر سیکورٹی کے شعبے میں کام کرنے والے ایک ادارے نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران ہیکر گروپوں نے اسرائیل پر ریکارڈ سائبر حملے کیے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکورٹی کے شعبے میں کام کرنے والی ٹیک مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ چار مہینوں کے دوران اسرائیل پر سائبر حملوں میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت ایک سو سینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عبری ذرائع نے بھی خبر دی ہے کہ الارم سسٹم کے شعبے میں کام کرنے والی اسرائیلی کمپنی ایوی گیلو (evigilo) اور اسلحہ تیار کرنے والی کمپنی آئی ڈبلیو آئی پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیل کی ان دو سیکورٹی اور عسکری کمپنیوں پر یہ سائبر حملے آج ہوئے ہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران خاص طور پر رواں مہینے کے اوائل سے فلسطین کے حامی ہیکر گروپوں نے صیہونی ویب سائٹوں پر متعدد سائبر حملے کیے ہیں۔

سائبر حملے، جنگ کے لیے ایک طاقتور اور کم خرچ آپشن میں تبدیل ہو چکے ہیں مختلف گروپوں کے صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر سائبر حملوں اور اس کی اہم ترین اور حساس معلومات تک رسائی اور ان کی اشاعت کی وجہ سے اس حکومت کی سائبر عظمت کی کھوکھلی عمارت ڈھے گئی ہے۔

ٹیگس