بائیڈن کی بے عزتی سے نہیں باز آ رہے ہیں ٹرمپ، دیا نیا لقب
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے ناقدین اور مخالفین کو توہین آمیز لقب دے کر ان کی بے عزتی کے عادی ہیں، اس بار اپنے انتخابی حریف کو ایک نیا لقب دے دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو اپنے مخالفین کے خلاف طنزیہ زبان اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کے عادی ہیں، جمعے کے روز جو بائیڈن کو نیا لقب دے دیا۔
ٹرمپ نے جنہوں نے جمعے کے روز نیو ہیمپشائر ریاست میں واقع مانچسٹر علاقے میں ایک انتخابی تقریر میں کہا کہ وہ بائیڈن کی جانب اشارہ کرنے کے لئے جو چال باز کا لقب استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ خطاب پہلی بار 2016 میں اپنی انتخابی حریف ہلیری کلنٹن کی ہوہین کے لئے استعمال کیا تھا جو اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار تھیں۔
اسی بات کو یاد کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہم چال باز کا نام ریٹائر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اسے جو بائیڈن کے لیے استعمال کر سکیں، اب سے اس کا نام جو چال باز ہوگا۔
2020 کے صدارتی انتخابات میں جب ڈونلڈ ٹرمپ، بائیڈن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے تھے تو انہوں نے انہیں "جو سلیپی" کہا تھا ۔