امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ ایٹمی مشقیں انجام دیں گے، پینٹاگون کا اعلان
امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور جنوبی کوریا کی انتہائی ماہر ایٹمی ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں مشترکہ دفاعی مشقیں انجام دیں گی۔
سحرنیوز/دنیا: یونہاپ نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزات جنگ نے اعلان کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے مقامات اور انہیں ناکارہ بنانے والی امریکہ اور جنوبی کوریا کی انتہائی تربیت یافتہ اور ماہر ٹیمیں مشترکہ مشقیں انجام دیں گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے دنیا میں پہلی مرتبہ اپنے اتحادیوں کے ہمراہ ایٹمی ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کی مشترکہ فوجی مشقوں کے اقدام کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں ایٹمی ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے والی خصوصی ماہر فوجی ٹیموں کے ایک ترجمان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیموں نے مشترکہ نشست کے دوران اپنی اپنی ذمہ داریوں کا تعین اور منصوبہ بندی کرنے کے بعد اس پر عملدرآمد کیا، اور مختلف علاقوں میں جہاں تک ممکن تھا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہوئے مل کر کام کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے والی تین ٹیمیں ہیں جو میری لیند میں رکھی گئی ہیں اور یہ امریکی کیمیائی، بیولوجیکل، ریڈیالوجیکل، ایٹمی اور بارودی مواد سے نمٹنے والی بیسویں فوجی کمانڈ کے تحت کام کرتی ہیں۔