May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات میں شدت

صیہونی ذرائع‏ ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کابینہ میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے اراکین کے درمیان اختلافات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ میں وزیر جنگ سے بڑھتے ہوئے اختلافات کی بنا پر گالانت کے دوہ امریکہ پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ 
امریکی حکام صیہونی وزیر جنگ کو دو بار واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ کرنے کی دعوت دے چکے ہیں اور وہ خود بھی امریکہ کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے اس دورے پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
یہ دوسری بار ہے کہ نتن یاہو نے اس دورے پر مخالفت کی ہے اور اپنی اس مخالفت سے گالانت کے دفتر کر باخبر کیا ہے۔ 
یہ اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب یو آؤ گالانت نے عدلیہ میں اصلاحات کے بل پر اپنی کھلی مخالفت کا اظہار کیا اور یہ مخالفت وزارت جنگ سے ان کی برطرفی پر منتج ہوئی۔

ٹیگس