May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہنگامی صورت حال کا اعلان

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں آتشزدگی سے حالات سنگین ہونے کے بعد اس صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے حکام نے اس صوبے کے جنگلوں میں وسیع آتشزدگی کے بعد کہ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈا کے حکام نے اتوار کی صبح تک البرٹا صوبے میں آتشزدگی کے ایک سو دس واقعات کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک چوبیس ہزار سے زائد افراد آتش زدگی کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ جبکہ ایک ہفتہ پہلے تک کینیڈا کے مغربی علاقے میں موسم سرد تھا اور درجہ حرارت میں معمول سے دس سے پندرہ درجے اضافے کے ساتھ ساتھ جنگلوں میں آگ لگنے کے علاوہ سیلاب بھی آیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس علاقے میں گرمی کی وجہ سے تباہی آئی ہے دو سال پہلے بھی برٹش کولمبیا میں ہیٹ ڈوم کی وجہ سے وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی اور سیکڑوں لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹیگس