May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • روس نے واگنر گروپ کو ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدہ دے دیا

روس نے واگنر گروپ کو گولہ بارود کی فراہمی کے بارے میں لاحق تشویش دور کر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے فوجی حکام سے واگنر گروپ کے سربراہ کی حالیہ شکایات اور باخموت کے جنگی میدان کو چیچن فورسز کے حوالے کرنے کی درخواست کے بعد، روس کے فوجی حکام نے کہا کہ انہیں ضروری گولہ بارود اور ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ دیا جا رہا ہے اور وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، واگنر فوجی گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے 7 مئی کو کہا کہ انہیں روسی فوج سے مزید گولہ بارود حاصل کرنے کا وعدہ ملا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حالیہ مہینوں میں تنازعات کا مرکز رہنے والے باخموت علاقے میں جاری جھڑپوں کے مد نظر روسی فوج کے کمانڈروں کے بارے میں اپنے تنقیدی تبصروں کے بعد، انھوں نے کہا کہ انھوں نے ہمیں تمام گولہ بارود اور ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ہم اپنا آپریشن جاری رکھ  سکیں۔

سنیچر کے روز انہوں نے ماسکو سے کہا کہ وہ باخموت شہر کو خود مختار جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قادروف کے فوجیوں کے حوالے کرنے کی اجازت دیں۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو لکھے گئے خط میں پریگوزن نے چیچن جنگی لڑاکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ عہدوں کی منتقلی کے حوالے سے 10 مئی کی آدھی رات سے پہلے جنگی حکم جاری کر دیں۔

واگنر کے سربراہ نے جمعے کو کہا تھا کہ ان کی افواج 10 مئی کو گولہ بارود کی کمی کی وجہ سے باخموت علاقے سے نکل جائیں گی جس کا الزام انہوں نے روسی وزیر دفاع پر عائد کیا تھا۔

ٹیگس