May ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  •  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسانی ثابت، 5 ملین ڈالر جرمانہ

امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون لکھاری جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکی جیوری کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنی حرکت سے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، جیوری نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔

فیصلے پر ردعمل میں سابق امریکی صدر نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟

سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔

دوسری جانب ریپبلیکنز سینیٹر میٹ رامنی نے جو ریپبلیکن پارٹی کے اندر ٹرمپ کے سخت ترین مخالفین میں سے ایک ہیں کہا ہے جنسی ہراسانی کے معاملے میں ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلہ ایک اور ثبوت اور دلیل ہے کہ وہ ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے دوبارہ صدارتی امیدوار نہیں بن سکتےریپلبیکنز سینیٹر میٹ رامنی نے  کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی عوام اور ان کا ضمیر بھی اسی نتیجے پر پہنچ جائےگا جس پر ٹرمپ کی پارٹی کے بہت سے ممبران پہنچے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ٹرمپ کو ریپبلیکنز پارٹی کا صدارتی امیدوار نہیں بنانا چاہئے اور ٹرمپ کو کسی بھی صورت میں امریکا کا دوبارہ صدر نہیں ہونا چاہئے۔

ریپبلیکنز سینینٹر رامنی کے بقول پارٹی میں ایسے اہل افراد موجود ہیں جو پارٹی کو صدارتی انتخابات میں جیت دلاسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو جس پر جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے اس کو پارٹی کا امیدوار نہیں بننا چاہئے ۔ ریاست ٹیکساس سے ریپبلیکنز سینیٹر جان کورنین نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ  یہ نہیں سمجھتے کہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کامیاب ہوسکیں گے کہا کہ اس کے باوجود میرا نہیں خیال کہ عدالت کے اس فیصلے سے رائے دہندگان پر کوئی اثر پڑےگا۔

واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی لکھاری جین کیرول نے 1990 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک سپر مارکیٹ میں جنسی ہراسانی کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جین کیرول ہی نہیں ایک درجن سے زائد دیگر خواتین سابق امریکی صدر پر جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں۔

ٹیگس