May ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ہسپتالوں میں دواؤں کی کمی کا بحران

امریکہ مختلف قسم کی دواؤں اور اینٹی بیوٹک کی کمی کی وجہ سے ایک بڑے سماجی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں دواؤں کی سب سے زیادہ کمی چین اور ہندوستان سے درآمد ہونے والی دواؤں کی ہے۔ امریکہ میں دواؤں کی کمی کا بحران اتنا سنگین ہوگیا ہے کہ امریکی کانگریس اور وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں ہنگامی اجلاس منعقد کیے ہیں۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ اعداد و شمار اور فلیڈ جائزوں کے مطابق امریکہ میں کینسر کے ہزاروں مریضوں کو دواؤں کی کمی کا سامنا ہے اور ان میں سے بہت سے مریضوں کی جان دواؤں کی کمی کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ہسپتالوں میں بعض اینٹی بیوٹک بھی بہت مشکل سے دستیاب ہیں۔

جانز پیپکنز میڈیکل کالج کے استاد ڈاکٹر آماندا فادر نے اس صورت حال کو بحرانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیسنر کے مریضوں کی کیمو تھراپی سے متعلق دواؤں کی کمی ایک المیہ شمار ہوتی ہے۔
امریکہ کی کینسر بیماریوں کی سوسائٹی نے گذشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ کیموتھراپی کی دواؤں کی کمی سے کینسر کے مریضوں کے لیے برے اور سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس