May ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی اہلکار کا شکوہ، ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا ڈرنا چاہئے

سابق امریکی اہلکار نے شکوہ کیا ہے کہ ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا اسے ڈرنا چاہیے۔

سحر نیوز/ دنیا: تین سابق امریکی صدور کے سینئر مشیر نے کہا کہ ایران، امریکہ سے جتنا ڈرنا چاہیے، اتنا نہیں ڈرتا۔
ڈینس راس نے جو تین امریکی صدور کے سینئر مشیر تھے، ایران کے حوالے سے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔
صیہونی ویب سائٹ اسرائیل ہیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے راس نے کہا کہ ایران ہم سے اس طرح نہیں ڈرتا جتنا اسے ڈرنا چاہیے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس راستے پر وہ چل رہا ہے، خاص طور پر وہ جس ایٹمی راستے پر کامزن ہے، وہ انتہائی خطرناک ہے۔ انہیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ خود خطرات کا اندازہ لگاتے ہیں، جیسا کہ ہم سوچتے ہیں کہ انہیں بھی ویسا ہی سوچنا چاہئے۔
سابق امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے پاس 60 فیصد افزودہ یورینیم ہے، ان کے پاس نئے سینٹری فیوجز کے 16 کیسکیڈ ہیں، یہ چھٹی نسل کے سنٹری فیوجز ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس راستے پر گامزن ہیں، چاہے انہوں نے ہتھیار بنانے کا فیصلہ نہ کیا ہو تب بھی وہ خود کو ایک ایسی پوزیشن میں پاتے ہیں جہاں ان کے پاس ہتھیار بنانے کا اختیار ہوتا ہے۔

ٹیگس