May ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

شمالی کوریا کا سیٹلائٹ Chollima-1 (کھولیمیا-1) سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا یہ چھٹا تجربہ تھا جو لانچ کے فوراً بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کا کچھ ملبہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیانگ یانگ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے 11 جون تک ایک سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا خیال ہے کہ شمالی کوریا اس حوالے سے جلد از جلد دوسری کوشش بھی کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کا پہلا تجربہ 2016 میں کیا تھا۔

ٹیگس