May ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے سٹیلائٹ پر تنازعہ

جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے خلائی راکٹ چھوڑے جانے کو جزیرہ نمائے کوریا اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یونہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بدھ کے روز کے اجلاس کے بعد دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے خلائی راکٹ کا تجربہ ایک اشتعال انگیز اقدام کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جنوبی کوریا کے ایوان صدر نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل شمالی کوریا کی جانب سے خلائی راکٹ چھوڑے جانے کو جزیرہ نمائے کوریا اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔

چوتائہ یانگ کی صدارت میں حنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس اس ملک کے ایوان صدر کی ہدایت پر انجام پایا ۔ اس دفتر نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ میزائل ایک بیلسٹک رہا ہے جو سٹیلائٹ لے جانے کے بہانے سے چھوڑا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین نے شمالی کوریا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بارے میں معلومات نہیں ہیں کہ یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے یا نہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ نے بھی بدھ کو شمال مغربی سیئول کے دو علاقوں کو شہریوں سے خالی کئے جانے کی ہدایات جاری کیں یہ ہدایات شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کی اطلاعات ملنے کے بعد جاری کی گئییں اور پھر اپنی ہدایات واپس لینے کا اعلان کیا۔ چونکہ جنوبی کوریا کے آرمی چیف کی جانب سے اس میزائل کی شناخت کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی بنا پر اس کے ملک کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی کوریا نے بارہا اعلان کیا ہے کہ علاقے میں امریکی اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات کے پیش نظر وہ اپنی دفاعی بنیادوں کو مضبوط بنانے پر مجبور ہے خاصطور سے ایسی حالت میں کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجی مشقوں کو خطرہ اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتا رہا ہے ۔ اس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دار وہ نہیں بلکہ اس کے دشمن ممالک ہیں اور شمالی کوریا نے کہا تھا کہ جاپان کی دھمکیوں کے برخلاف، امریکہ کے اقدامات پر نگرانی کے لئے فوجی سیٹلائٹ بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کو سیٹلائٹ راکٹ بحیرہ جاپان میں چھوڑا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب نہیں رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا یہ چھٹا تجربہ تھا جو لانچ کے فوری بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کا کچھ ملبہ برآمد کرلیا گیا ۔ رپورٹس کے مطابق پیانگ یانگ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے گیارہ جون تک ایک سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا اس حوالے سے جلد از جلد دوسری کوشش بھی کرے گا ۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کا پہلا تجربہ دو ہزار سولہ میں کیا تھا۔

ٹیگس