Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں احتجاج کا نیا سلسلہ

برطانیہ کی ٹریڈ یونینوں نے احتجاج کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس‎ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونائٹ تجارتی یونین نے اعلان کیا ہے کہ لندن ہیتھرو ایرپورٹ کے ملازمین تنخواہیں کم ہونے کے خلاف احتجاجی ہڑتال کرے گی۔ 

یونائٹ یونین کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاجی ہڑتال اور مظاہروں کا دائرہ مسلسل پھیلایا جائے گا۔ البتہ ابھی ہڑتال کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ تاہم یونائٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتالوں کا نیا سلسلہ سترہ جون سے شروع ہو گا جو تینتیس روز تک جاری رہےگا۔

ریلوے ملازمین کی یونین کے سیکریٹری جنرل مک لینچ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے ریلوے کمپنیوں کو تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کے بارے میں نئی تجویز پیش کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جبکہ ریلوے ملازمین کی یونین نے بے روزگاری اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان ہڑتالوں کے نتیجے میں برطانیہ میں ابتر نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس