Jun ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں مشکوک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن میں ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب ایف- 16 لڑاکا طیاروں نے چھوٹے طیارے کا پیچھا کیا۔

واضح نہیں کہ طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے کے پیچھے لڑاکا طیارے بھیجے گئے تھے۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایف- 16لڑاکا طیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ٹیگس