Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • فرانس: میکرون کی پالیسی کے خلاف فرانسیسی عوام سڑکوں پر

فرانس کے صدر کی پالیسی کے خلاف دسیوں ہزار افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آزادی اظہار کا ڈھنڈورا پیٹنے والی فرانس کی حکومت کے حکم پر احتجاجی جلوسوں میں شامل درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ریٹائرمنٹ کے قانون میں تبدیلی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے

اخبار فیگارو نے لکھا ہے کہ ملک گیر مظاہروں میں 6 لاکھ فرانسیسی شہریوں نے شرکت کی ۔ دارالحکومت پیرس سمیت فرانس کے متعدد شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں تاہم پولیس اور سیکورٹی اہلکار، مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرکے پرامن ریلیوں کو پرتشدد بنا رہے ہیں۔

فرانسیسی عوام، ایمانوئل میکرون کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر باسٹھ سال سے بڑھا کر چونسٹھ سال کرنے پر چراغ پا ہیں اور اسے غیرمنصفانہ اقدام قرار دے رہے ہیں۔  امانوئل میکرون کی حکومت 2030 تک بتدریج ریٹائرمینٹ کی عمر کو 62 برس سے 64 برس تک لے جانے کے درپے ہے جس کی مخالفت میں گزشتہ کئی مہینوں سے ملک بھر میں بالخصوص دارالحکومت پیرس میں بڑے پُرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کے خلاف پولیس کا تشدد اب اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب خود اس کے خلاف مظاہروں کے ایک نئے سلسلے کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

ٹیگس