Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • دنیا میں 675 ملین لوگ بجلی سے محروم

عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک نے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا مین اس وقت بھی سڑسٹھ کروڑ پچاس لاکھ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی سہولت سے محروم اسّی فیصد لوگ براعظم افریقہ سے متعلق ہیں ۔

عالمی بینک کے نائـب سربراہ گوانگزی تشن نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کو لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قلت کا سامنا ہے جس کی بنا پر وہاں کے لوگ توانائی سے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم ہیں اور پیش گوئی کی جاتی ہے کہ محرومیت کا یہ عمل مسلسل بڑھتا رہے گا اور سن دو ہزار تیس تک تقریبا ایک ارب لوگ صحیح طرح سے کھانا تیار کرنے اور چھیاسٹھ کروڑ لوگ بجلی تک دسترسی سے محروم ہو جائیں گے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود کہ گذشتہ چند عشروں کے دوران عالمی سطح پر بجلی سے محرومی نصف تک کم ہوئی ہے تاہم اس وقت بھی سڑسٹھ کروڑ پچاس لاکھ افراد دو ہزار اکیس تک بجلی کی دسترسی سے محروم رہے ہیں۔

ٹیگس