Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے: مائیک پینس

امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند مائیک پینس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آئیوا سے آغاز کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں لوگوں کو اکسانے میں ملوث سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں مائیک پنس نے کہا کہ خود کو آئین سے مبرا سمجھنے والے کو امریکہ کا صدر بننے کا کبھی حق نہیں ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو امریکہ کا صدر بننے کا بھی کوئی حق نہیں جس نے لوگوں کو اکسایا ہو کہ وہ خود کو آئین سے مبرا کرلیں۔ریلی سے خطاب میں مائیک پینس نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات نے اس روز نہ صرف خود انکی فیملی بلکہ کیپٹل ہل پر جمع ہر شخص کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔

واضح رہے کہ مائیک پنس امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چار برس تک نائب صدر رہے تھے مگر سن 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کی انہوں نے مذمت کی تھی۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں جبکہ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس کا دوسرا نمبر ہے۔نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی اور نارتھ ڈکوٹا کے گورنر ڈگ برگم نے بھی اسی ہفتے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیگس