Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکا میں گن کلچرکا نقصان

پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا:امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ڈینور شہر کے پولیس حکام نے کہ جہاں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شخص خود گولیوں کے تبادلے کے وقت زخمی ہوگیا تھا تاہم اس کی اور واقعے میں زخمی ہونے والے چھے دیگر افراد کی حالت ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی آزادی کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار لوگ موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں تاہم اس ملک کی اسلحہ لابی کے دباؤ کے نتیجے میں، ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور استعمال کو محدود کرنے کے حامیوں کو کسی بھی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ہر سو شہریوں پر ایک سو بیس ہتھیار موجود ہیں۔

ٹیگس